بلدیہ راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جان بحق ایک زخمی ہو گئی
کراچی:بلدیہ 19d رانگڑ محلہ پردہ پارک کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔بھگدڑ کے دوران ایک خاتون جاں بحق اور ایک زخمی،متوفیہ کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق خاتون کی عمر 22 سال کے قریب ہے، فوری شناخت نہیں ہوسکی۔زخمی کی شناخت 35 سالہ گل ملک زوجہ سردار کے نام سے ہوئی، اطلاعات کے مطابق مذکورہ راشن یو سی وائس چیئرمین اور دیگر مخیر افراد کی جانب سے تقسیم کیا جا رہا تھا۔مذکورہ خاتون راشن لے چکی تھی اور تہم اس دوران اس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی اور جواں بھگدڑ مچی تو یہ صورتحال ہوئی واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔