ڈیفنس میں منشیات کے لیے پولیس کی چھاپہ مار کروائی کے دوران عمارت سے گر کے خاتون ہلاک

0

*کراچی درخشاں کے علاقے مسلم کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے پولیس چھاپے کے دوران منشیات فروش خاتون کا فلیٹ کی بیلکنی سے چھلانگ لگا کر خود کو ہلاک کرنے کا واقعہ*

 

*_تفصیلات_*

رات گئے پولیس نے درخشاں تھانے کے مقدمے 181/25 میں مطلوب منشیات فروش ملزم عبید کو گرفتار کیا

 

ملزم عبید نے دوران انٹروگیشن بتایا کہ افشین نامی خاتون ملزم کی منشیات فروشی میں کاروباری پارٹنر ہے

 

ملزم کی نشاندہی پر مذکورہ خاتون افشین کی گرفتاری کے لیے پولیس ملزمہ افشین کے مسلم کمرشل میں واقع فلیٹ پر پہنچی

 

پولیس کے متعدد بار ملزمہ کے فلیٹ کا دروازہ بجانے کے باوجود ملزمہ افشین نے دروازہ کھولنے کے بجائے اپنے فلیٹ کی بلکنی سے چھلانگ لگا دی

 

ملزمہ افشین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملزمہ افشین فوت ہو گئی

 

35 سالہ متوفیہ افشین اپنے فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی جبکہ متوفیہ کے گھر سے شراب کی بوتلوں سمیت نشے کی دیگر چیزیں بھی برامد ہوئی ہیں

 

ابتدائی تحقیقات اور ملنے والے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ پانی کا پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش ایا جسے خاتون نے بالکنی سے باہر نکل کر پکڑ رکھا تھا

 

یاد رہے کہ ابتدائی معلومات تھیں کہ متوفیہ نے خود چھلانگ لگائی جبکہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے ائی کہ یہ حادثہ ہے نہ کہ خود کشی

 

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ضابطے کی کاروائی کے بعد خاتون کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.