ڈی جی ایس بی سی اے کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں ضلعی ڈائریکٹرز اور ضلع وسطی کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس

ضلع وسطی کے دو افسران کو بھی ڈی جی ایس بی سی اے نے آڑے ہاتھوں لیا

0

ڈی جی ایس بی سی اے کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں ضلعی ڈائریکٹرز اور ضلع وسطی کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس ،

اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ،

غیر قانونی تعمیرات اور اضافی فلور کسی بھی صورت میں برداشت نہی کئے جائیں گے ،

ضلع وسطی کے دو افسران کو بھی ڈی جی ایس بی سی اے نے آڑے ہاتھوں لیا ،

ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے دونوں افسران کو بتایا کہ ان کی کافی شکایات مل رہی ہیں اور اگر انہوں نے جلد اپنا قبلہ درست نہی کیا تو ان کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،
واضع رہے کہ ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں اس وقت بھی 200سے زائد غیر قانونی تعمیرات رہائشی پلاٹوں پر جاری ہیں جن کی پشت پناہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران ہی کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.