کراچی() عزیز بھٹی ڈالمیاں کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کےوائس چئیر مین کو ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے ، ، وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں ،تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا کالونی شانتی نگر گلی نمبر چار میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے شخص پر اندھا دھند فائرنگ کردی ااور فرار ہوگئے ، فائرنگ کے نتیجے میں 40سالہ فائق خان شدید زخمی ہوگیا جسے آغاخان اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،پولیس اطلاع ملنےپر جائے وقوع اورلاش کو قانونی کاروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالےایس ایچ او سعید باریجو نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول کو اسکے گھر کے سامنے تہن گولیاں مار کرقتل کیا اور فرار ہوگئے ، پولیس جائے وقوع کے قریب کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرہے ہیں ، پیپلز یوتھ کے سیکریٹری اطلاعات فرید میمن نے بتایا کہ مقتول مقتول شادی شدہ تین بچوں کا باپ تھا۔انھوں نے واقعے کے حوالےسخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،، ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کے مطابق مقتول فائق مقامی سیاسی رہنما اور وائس چیئرمین ڈالمیا تھے مقتول کو بظاہر قصداً نشانہ بنایا گیا بتایا جا رہا ہے اور ان کی دشمنیاں بھی بتائی جارہی ہے۔ مقتول کے قتل کے محرکات کی مزید وضاحت کے لئے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے مقامی سیاسی رہنما کے قتل کے معاملے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں اور ہدایت جاری کی ہے کہ قتل کے پس پردہ عوامل و محرکات کا پتہ لگایا جائے۔ شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیق کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔