کورنگی میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا زخمی سیکیورٹی گارڈ چل بسا
کراچی:کورنگی میں تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کا واقعہ
کراچی:پولیس نے واردات کا مقدمہ کورنگی تھانے میں درج کرلیا۔مقدمہ فرحان نامی تاجر کی مدعیت میں درج کیا گیا میں اپنے ملازم اور سیکیورٹی گارڈ کے ہمراہ بینک میں 25 لاکھ روپے نقدی رقم جمع کرانےجارہا تھا،گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر ملازم رشید اور بیک سیٹ پر سیکیورٹی گارڈ امیر احمد بیٹھا ہوا تھا،گھر سے کچھ ہی فاصلے پر پہنچنے کے بعد ایک سفید رنگ کی گاڑی نے ہمارا راستہ روکا،سفید کارمیں سے تین افراد باہر نکلے جن میں سے ایک ملزم نے فائرنگ شروع کردی، ملزم کی فائرنگ سے میرا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، اس دوران ایک ملزم میرے ملازم رشید کے پاس آیا اور نقدی رقم سے بھارا بیگ چھینا،ملزمان واردات کے بعد اپنی سفید رنگ کی کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ، واقعے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ دوران علاج دم توڑ گیا. جاِئے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہے،واردات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،پولیس کا دعوی