کورنگی میں مزدوروں کی نمائندگی کا حق صرف منظور جانوری کو حاصل ہے۔ سید ولی وارثی۔*
*کورنگی میں مزدوروں کی نمائندگی کا حق صرف منظور جانوری کو حاصل ہے۔ صدر فنکشنل لیگ کراچی زون سید ولی وارثی۔*
*منظور جانوری کو فنکشنل لیگ لیبر ونگ مرکز کی طرف سے اعلامیہ جاری۔*
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ ضلع کورنگی کے صدر منظور جانوری اور لیبر ونگ ضلع کورنگی کے انفارمیشن سیکریٹری شہزاد بگٹی کی صدر کراچی زون سید ولی وارثی کے دفتر آمد۔
اس موقع پر تمام مزدوروں کے عموی اور کورنگی مل ایریا کے مزدوروں کےف مسائل پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
صدر لیبر ونگ ضلع کورنگی منظور جانوری نے ضلع کورنگی کی حدود میں کچھ مسائل کا ذکر کیا۔ اور غیر متعلقہ لوگوں کی طرف سے اپنے آپ کو فنکشنل لیگ کا نمائندہ ظاہر کرنے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
جس پر صدر کراچی زون سید ولید وارثی نے کہا کہ ہماری طرف سے صرف اور صرف آپ نمائندہ ہیں۔
اس موقع پر صدر کراچی زون سید ولی وارثی نے ایک اعلامیہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون کے مرکز سے جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر خاص و عام کو خصوصا ًسے تمام فیکڑی و مل مالکان وغیرہ کو اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع کورنگی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کی طرف سے مزدورں کے مسائل حل کرنے اور ان کی نمائندگی کرنے کا حق صرف اور صرف صدر لیبر ونگ ضلع کورنگی منظور جانوری فون نمبر 03002188842, 03262188842 اور ان کی کابینہ کو حاصل ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے۔ ان کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی طرف سے کوئی بھی شخص ان معاملات میں نمائندہ نہیں ہے۔ اگر کوئی بھی شخص کسی بھی فیکٹری میں اپنے آپ کو فنکشنل لیگ کا نمائندہ ظاہر کرتا ہے تو ایسا شخص دھوکہ دہی اور فراڈ پر مبنی ہے۔
ایسے شخص یا اپنے آپ کو فنکشنل لیگ کا کارکن ظاہر کرنے والے کے بارے میں اطلاع فنکشنل لیگ ہاؤس کلفٹن یا 15 پر فوری دی جائے۔
اعلامیہ جاری کرتے وقت انفارمیشن سیکریٹری ضلع کورنگی لیبر ونگ شہزاد بگٹی بھی موجود تھے۔