کراچی میں بچے کے اغوا ایک اور واقعہ : گلستان جوہر سے 11 سالہ بچہ اغوا

0

کراچی : گلستان جوہر سے 11 سالہ بچہ اغوا کرلیا گیا ، بچہ 18 مارچ کو گھر سے نکلا تاحال واپس نہیں آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گلستان جوہربلاک 9 سے 11 سالہ بچہ اغوا ہوگیا۔

 

بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملیر کینٹ تھانے میں 11 سالہ محمد زین کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا۔

 

مقدمے میں کہا گیا کہ بچہ 18 مارچ کو گھر سے نکلا تاحال واپس نہیں آیا تاہم آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس بچے کو تلاش کررہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.