ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، فوڈ پانڈا کے بھیس میں ڈکیت بےنقاب*
*ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، فوڈ پانڈا کے بھیس میں ڈکیت بےنقاب*
ملیر کینٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا,
ملزمان فوڈ پانڈا کے لباس میں اسلح کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ریحان اور شمن کے نام سے ہوئی،
گرفتار ملزمان کے قبضے سے
1 عدد 30 بور پستول، بمعہ ایمونیشن اور 1 عدد چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ فیروز آباد کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔