کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں نئے ایم ڈی کی تعیناتی
کراچی: واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں نئے ایم ڈی کی تعیناتی۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ علی احمد صدیقی کو نیا ایم ڈی تعینات کر دیا گیا۔ علی احمد صدیقی گریڈ 19 کے افسر ہیں ۔ بورڈ سیکریٹری واٹر کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بورڈ نے سابق سی ای او انجینئر صلاح الدین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ علی احمد صدیقی مستقل ایم ڈی کی تعیناتی تک خدمات انجام دیں گے۔