ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں، حاملہ بیوی اور نومولود بچہ جان سے گئے
کراچی() ملیر ہالٹ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میان، حاملہ بیوی اور نومولود بچہ جان سے گئے شوہر اپنی اہلیہ کو چیک اپ کرانے کے لیے موٹرسائیکل پر اسپتال لے جارہا تھا، تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب تیز رفتا ر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل پر سوار میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا، موقع پر بچے کی پیدائش، تینوں ہی چل بسے ،متوفی کی شناخت 26سالہ عبدالقیوم اور اہلیہ کی شناخت 24سسالہ زینب کے نام سے ہوئی ، پولیس نے ریسکیو عملے کی مدد سے لاشو ں کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کے رشتے دار نے بتایاکہ عبدالقیوم کنٹونمنٹ بورڈ میں سرکاری ملازمت کرتا تھا اور اپنی اہلیہ کا اسپتال میں چیک اپ کروا کر اپنے گھر جارہا تھا کہ اس دوران واٹر ٹینکر نے انھیں کچل دیا ، بھابھی زینب حاملہ تھی حادثے میں انکی ڈیلوری بھی ہوگئی جو بچہ پیدا ہوا وہ چند منٹ کے بعد ہی دم توڑ گیا، انھوں نے بتایا کہ قسمت کے مارے میاں اوربیوی اپنی اولاد کو بھی دیکھ نہ پائے ۔مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے۔پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور اور ہیلپر کو گرفتار کرلیا، دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 ہوگئی جبکہ رواں سال ہیوی ٹریفک سے اب تک 68 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔