منگھوپیر فائرنگ جے یو آی کا کارکن جان بحق
کراچی () منگھوپیر خیر آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جے یو آئی کا کارکن جاں بحق ہوگیا ، علماوں نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کی فجر کے وقت منگھو پیر کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیرآباد 100 ف روڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، ایس ایچ او عمران خان کے مطابق کی مقتول کی شناخت 50 سالہ شیر زادہ کے نام سے ہوئی جوکہ خیر آباد کے رہائشی تھے اور فجر کی نماز ادا کرنے جارہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائر نگ کرکے قتل کیا مقتول کے سر پر ایک گولی ماری گئی ، پولیس نے جائے وقوع سے ایک خول برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے انکا موبائل فون و دیگر چیزیں ملی ہے ، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی ہے یا ذاتی دشمنی و مختلف پہلو سے تفتیش شروع کردی ہے ،جے یو آئی کے مولانا سمیع سواتی نے کہا کہ علماء کرام کو نشانہ بنانے والے سفاک دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ کیا علماء کے قاتل کبھی انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے؟ مولانا شیر زادہ شہید جیسے پرامن شہریوں کی شہادت ریاست کی ناکامی ہے۔مدرسے، مسجد اور علماء کو نشانہ بنا کر دہشت گرد معاشرے کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا شیر زادہ کا قتل صرف ایک فرد کا قتل نہیں، بلکہ پورے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔