دریائے سندھ سے نکالے جانے والے کنال سندھ کی تمام اکائیوں کا مسئلہ ہے ، وقار مہدی

0

‎پاکستان پیپلز پارٹی کنال کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، سینیٹر رضا ربانی

 

‎کراچی ( اm ) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نکالے جانے والے کنال کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کی جانب سے احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا ، احتجاجی واک کاآغآز سندھ اسمبلی سے ہوا پاکستان پیپلز پاڑٹی ضلع جنوبی کی جانب سے احتجاجی واک کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی جنرل سیکریٹری پی پی پی سندھ و مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سینیٹر وقار مہدی ، جنرل سیکریٹری پی پی پی کراچی و صدر پی پی پی ضلع جنوبی جاوید ناگوری کررہے تھے دریائے سندھ سے نکالے جانے والے کنالوں کے خلاف احتجاجی واک میں مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید نجمی عالم ، جنرل سیکریٹری پی پی پی ضلع جنوبی تیمور علی سیال ، کو آرڈینیشن سیکریٹری ہی پی پی سندھ نعمان شیخ ، پیپلز لائرز فورم کراچی کے صدر ارشد حسین نقوی ، پیپلز لینر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموں سیکریٹری اطلاعات فرید میمن ، ممبر صوبائی اسمبلی و ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید ، ممبر صوبائی اسمبلی شرمیلا صاحبہ فاروقی ، ندا کھوڑو ، صائمہ آغا لیاری ٹاؤن کے چیئرمین ناصر کریم بلوچ پی پی پی کے لیاری سے منتخب ممبر قومی اسمبلی سردار نبیل گبول ، ممبر صوبائی اسمبلی یوسف بلوچ ممبر صوبائی اسمبلی ندا کھوڑو ، ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ کریم شریک تھے – احتجاجی ریلی نے کراچی پریس کلب پہنچنے پر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کرلی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و مشیر وزیر اعلیٰ سندھ سید وقار مہدی نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے نکالے جانے والے کنال سندھ میں بسنے والے ہر شخص کے لئے مسئلہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی ان کنالوں کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی ۔ سینیٹر وقار مہدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبۂ سندھ کو 1991 میں صوبوں کے مابین ہونے والے آبی وسائل کی تقسیم کے معاہدے کے تحت 48 اعشاریہ 76 ایکر ملین فٹ پانی ملنا چاہئے تھا جب کہ آج تین دہائیاں گزرنے کے باوجود سندھ کو اپنے حصے سے 45 فیصد کم پانی فراہم کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ کی لاکھوں ایکڑ اراضی ناقابل کاشت ہوچکی ہے ، وفاقی حکومت دریائے سندھ سے ایک بھی کینال نکالنے سے پہلے اس امر کو ذہن میں رکھے کہ پاکستان میں کشمیر تا کراچی تمام عوام کے حقوق یکساں ہیں وفاقی حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کے حقوق میں برابری کو برقرار رکھے سندھ کے باشعور عوام نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے ہر شہر و قصبے میں احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ دریائے سندھ پر کسی کنال کی تعمیر اُن کی حق تلفی ہوگی جس پر بھرپور احتجاج کیا جاۓ گا ، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی بنیادی ضرورت اور عطیۂ خداوندی ہے سندھ کو موجودہ حالات میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس صورتحال میں وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین کو بنجر کرنے کا منصوبہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور پاکستان کے خلاف سازش محسوس ہورہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری و صدر پی پی پی ضلع جنوبی جاوید ناگوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج پی پی پی ضلع جنوبی کے مظاہرے میں شریک عوام کی بڑی تعداد اس بات کا قاضح اعلان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کینالوں کے خلاف اس جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے – پاکستان پیپلز پارٹی جدوجہد کی اعلیٰ مثالوں سے عبارت ہے مستقبل میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کسی جدوجہد سے دریغ نہیں کرے گی پی ہی پی ضلع جنوبی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی ریلی و مظاہرے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے سٹی ایریا ، یوسی و وارڈ ، پیپلز یوتھ ، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پی پی پی خواتین ونگ ، پی پی پی لیبر بیورو کے عہدیداران کارکنان ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندگان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی -مظاہرے کے دوران شرکاء نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر دریائے سندھ سے کنال نکالنے کے منصوبے کےخلاف نعرے درج تھے کارکنان نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.