سوئی سدرن گیس نے راشن کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کر دیا

0

وزارت توانائی، حکومتِ پاکستان کی خصوصی ہدایات پر سوئی سدرن گیس نے راشن کی تقسیم کے پروگرام کا آغاز کر دیا،سوئی سدرن گیس کمپنی کی رمضان راشن تقسیم کا آغاز بدھ کے روز اوتھل، ضلع لسبیلہ، بلوچستان سے ہو گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں 500 راشن بکسز ضرورت مند افراد کو فراہم کیے گئے، جن کا اندراج ایک فعال غیر منافع بخش تنظیم لسبیلہ ویلفیر ٹرسٹ (LWT) کے رجسٹرڈ ڈیٹا بیس میں موجود ہے.

سوئی سدرن کے حب زون کے زونل مینیجر شعیب حمید نے ادارے کی نمائندگی کے لیے حب سے اُوتھل تک کا سفر کیا اور ایس ایم سی پارک میں منعقدہ ایک سادہ مگر پر وقار تقریب میں یہ راشن بکسز تقسیم کیے، جس کا اہتمام لسبیلہ ویلفیر ٹرسٹ کے روحِ رواں رمضان جاموٹ نے کیا تھا.اس رمضان راشن مہم (کل 2,000 بکسز) کی تقسیم کا عمل سوئی سدرن کے سماجی بہبود پروگرام کے تحت کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)، حکومتِ پاکستان کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے، جو معاشرے کے غریب طبقے کی مدد کے لیے پر عزم ہے.سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اوتھل میں راشن کی یہ تقسیم کی تقرہب، تین تقریبات میں سے پہلی تھی، بقیہ دو تقریبات (1,500 بکسز) ایک اور غیر منافع بخش تنظیم، جام محمد فاؤنڈیشن (JMF) کے ذریعے بلوچستان کے شہروں بیلہ اور آواران میں منعقد کی جائیں گی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.