قائد اباد میں پولیس شکایتی کیمپ پر دستی بم حملہ تین اہلکار اور راہگیر زخمی ہو گئے
وزیر داخلہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی
قائد اباد چوک کے قریب قائم پولیس شکایتی کیمپ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔زوردار اواز سما خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
واقعی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پہ پہنچی جبکہ زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔حکام کے مطابق واقعی کی جانچ جاری ہے اور معلومات لی جا رہی ہیں کہ اس کے پیچھے کون سے عناصر ہیں ۔بم ڈسپوزل سکواڈ اور کرائم یونٹ سین کی ٹیم نے موقع پہ پہنچ کے سوائے اکٹھے کرنا ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی بھی موقع پر پوھنچے اور تفصیلات جمع کیں ۔انہوں نے کہا زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت وسیم اور فیاض کے ناموں سے ہوئی ۔زخمی ہونے والا تیسرا اہلکار ایس ایس یو میں تعینات ہے ۔ایس ایس یو کا اہلکار کیمپ پر موجود نہیں تھا ،ایس ایس یو کا اہلکار گزرتے ہوئے زخمی ہوا ،پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے ۔
قائد آباد پل کے اوپر سے ملزمان كريكر پھینک کر فرار ہوگئے ۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ،
وزیر داخلہ سندھ نے دھماکے کا نوٹس لے لیا اور آی جی سندھ سے تفصیلات طلب کر لی ہے ۔شروع کر دیے ہیں ۔