لیاری میں طالب علموں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم شہری کی فائرنگ سے ہلاک

0

طالبعلموں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم شہری کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ دوسرا ساتھی ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری بغدادی سیفی مسجد شاہ بھٹائی روڈ کے قریب جمعرا ت اور جمعہ کی درمیانی شب شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت مارا گیا ۔ ایس ایچ او ماجد علوی نے بتایا دو ملزمان نے اسلحے کے زور پر دو کم عمر نوجوانوں شہریار اور عبد القیوم کو لوٹ مار کی غرض سے اسلحے کے زور پر کی دہلیز پر روک لیا ، ملزمان نے دونوں نوجوانوں سے لوٹ مار کی اور فرار ہونے لگے تو دو موٹر سائیکل سوار شہری پاس سے گزر رہے تھے جنہوں نے لوٹ مار ہوتے دیکھ کر اپنے اسلحے سے ملزمان پر فائرنگ کردی ، ایک ملزم کو گولی لگی جو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ہلاک ملزم کی شناخت نزاکت علی ولد ممتاز علی کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ نوجوان شہریار خان کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 99/2025 بجرم دفعات 397/34 کے تحت درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔ مدعی مقدمہ شہریار نے پولیس کو بتایا کہ وشو اسکول کے قریب نیازی ہاؤس میں رہائش پذیر ہوں اور طالب علم ہوں واقعے سے کے وقت رات 1بجکر 40 منٹ پر اپنے دوست عبدالقیو م کے ہمراہ زینب مارکیٹ سے عید کی شاپنگ کرکے آٰا تھا کہ میراے دوست عبدالقیوم مجھے اپنے گھر چھوڑنے آیا ۔اسی اثنا ء میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور ہمیں اسلحہ دکھا کر کہا کہ جو کچھ ہے دے دو ورنہ جان سے ماردیں گے ۔ ملزمان نے میرے دوست قیوم سے اس کا آئی فون اور ہمارے پاس عید کی شاپنگ والا سامان چھین لیا ۔ اسی دوران موٹر سائیکل دو افراد گزر رہے تھے جن کی نظر ہم پر پڑی ہم نے شور کیا جس پر موٹر سائیکل سوار افراد نے ملزمان پر فائرنگ کردی جس سے ایک ملزم زخمی ہوکر گر گیا اور دوسرا ملزم ہم لوگوں سے چھینا ہوا سامان لے کر سیفی لین کی جانب فرار ہوگیا ۔ایس ایچ او کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.