قائد آبادمیں ٹارگٹ کلنگ۔ اہلسنت و الجماعت کا علاقائی عہدیدار جاں بحق والد زخمی ہوگئے
کراچی: قائدآباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں مسلح افراد کی دکان پر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ والد سمیت 2 افراد شخص زخمی ہوگئے۔،مقتول اہلسنٹ والجماعت کا علاقائی صدر تھا ۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علااقے شیرپاؤ کالونی میں واقع فلٹر واٹر کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخمی ہونے والوں میں سے ایک شخص قاری عبدالرحمان ولد گل رحمان دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے عبدالرحمان کی عمر 40 سال تھی جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے مقتول کے والد 65 سالہ گل رحمان ولد عمران بابا اور 55 سالہ شاکر تاج ولد نقیب اللہ کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق اہل سنت والجماعت سے ہے جبکہ مقتول قاری عبد الرحمان مقامی عہدیدار تھے ۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے تحقیقات جاری ہیں جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں حوالے سے ایس ایچ او رانا خوشی نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم پستول کے خول اورایک تیس بور پستول برآمد کرلیا ہے جو کہ ملزمان کا تھا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔