عید پر زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن
کراچی ()پاکستان بھر میں زائد کرایہ لینے والوں ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک موٹروے پولیس نے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے 47 لاکھ 27 ہزار روپے عوام کو واپس کروا دیے 2 کروڑ 33 لاکھ97 ہزار 750 روبے (2,33,97,750) اوور لوڈ گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا ۔ مسافر بردار گاڑیوں میں سفر کرنے والے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ شکایت موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کر سکتے ہیں۔عید کی مناسبت سے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹروے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔ تمام ذرائع ابلاغ اور ٹول پلازوں پر روڈ سیفٹی پیغامات کی مہم جاری ۔ ٹول پلازوں پر روڈ سیفٹی پیغامات اور تحائف بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ ذاتی گاڑی استعمال کرنے والے ڈرائیور حضرات چند احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنا سفر محفوظ اور آرامدہ بنائیں ۔ سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کا انجن ائل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک چیک کر لیں ۔ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال حد رفتار کی پابندی، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ اور لین اور لائن کا خیال رکھیں ۔ لمبے سفر سے پہلے ڈرائیور مکمل فریش ہونا اور دو سے ڈھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا ضروری ہے ۔ نیند یا غنودگی کی حالت میں ہرگز ڈرائیو نہ کریں ۔ کسی بھی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔