کراچی ؛ چاند کے اعلان کی خوشی میں ہوائی فائرنگ بچی سمیت سات افراد زخمی
شوال کے چاند کا اعلان کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں چاند کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعات قصبہ کالونی اورنگی ٹاؤن لیاری حیدری نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں پیش ائے زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال جن اسپتال اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔