میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 2886 ہوگئی
میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار میں گزشتہ ہفتے کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2،886 ہو گئی ہے۔
میانمار میں زلزلے کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
7 اعشاریہ7 شدت کے زلزلے کے 4 دن بعد بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میانمار میں زلزلے کے بعد عمارت کے ملبے تلے دبی 63 سالہ خاتون کو 91 گھنٹے بعد زندہ نکالا گیا تھا۔