اجمیر نگری ڈکیتی کے دوران ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ا
*کراچی؛ اجمیر نگری میں شہریوں کی ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش، ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک*
کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں شہریوں کی ڈکیت کو پکڑنے کی کوشش، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ساتھی ہلاک ہو گیا جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری تھانےکی حدود میں ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے ڈاکوئوں کو دبوچنے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی۔
ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔