فقیرا گوٹھ میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق
فقیرا گوٹھ پریشان چوک علاقہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا معاملہ۔
مبینہ طور پہ دو مسلحہ موٹر سائیکل سوار ملزمان بتائے جا رہے ہیں۔
ملزمان نے راہگیر میاں بیوی کو ڈکیتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
مقتولہ کی شناخت صائمہ زوجہ عرفان عمری 25 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
پولیس ہمراہ کرائم سین یونٹ اور ٹیکنیکل ٹیم واقع میں ملوث ڈکیتوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔
واقعے میں ملوث اشخاص کو جلد گرفتار کرتے ہوئے قانوناً کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔