ڈی جی ایس بی سی اے نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پرائیوٹ مافیا کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا
کراچی :ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پرائیوٹ افراد کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا ، پولیس اور ایس بی سی اے کی جانب سے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کروانے والے سات افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے ، ابتدائی طور پر تیموریہ پولیس کی جانب سے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کاشف بن رئوف عرف کاشف اسٹیکر کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے ، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر صمد رضا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر270/25درج کیا ہے جس میں سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے ،نامزد کئے جانے والے افراد کےنام ثاقب بن رئوف، کاشف اسٹیکر بن رئوف،فہد شفیق۔سلمان (ثاقب ا بیٹر ) فراز بلڈر ، جنید نفیس، اور فیصل نامی افراد شامل ہیں ، زرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ،ان افراد کی گرفتاری کے بعد ان سے کی جانے والی تفتیش کئی اہم افراد اور ایس بی سی اے میں موجود راشی کالی بھیڑو ں کو بھی بے نقاب کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ،