ناظم اباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن
ڈی سی سینٹرل طحہ سلیم کی ہدایت پر ناظم آباد کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون شروع ہو گیا، اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک تین افراد کو غیر قانونی تعمیرات کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے،
حراست میں لئیے جانے والے افراد کی شناخت اویس مبارک، فرحان کاکا اور دانش کے ناموں سے ہوئی ہے،
پولیس کی جانب سے مزید افراد کی گرفتاری کے لئیے بھی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے،
زرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی سینٹرل کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے ناموں کی ایک فہرست ضلع وسطی کے مختلف تھانوں کو فراہم کی گئی ہے جس کی روشنی میں پولیس چھاپہ مار کارروائیاں کر رہے ہے،
زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو پولیس بلڈر مافیا کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے وہ خود بھی بلڈر مافیا سے ہر تعمیر ہونے والی چھت کی مد میں رشوت وصول کرتی ہے،