پاکستان رینجرز کی کاروای فتنہ الخوارج کے تین دہشتگرد گرفتار
پاکستان رینجرز (سندھ) اورسی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے فتنہ الخوارج (FAK) سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب دہشتگر د انعام اللہ عرف لالا ، نعیم اللہ عرف عمر زالی اورمحمد طائب عرف محمد کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھما کہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہو ااور فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن ہے۔ ملزم کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے جو کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور دوران آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم عسکری تربیت یافتہ ہے اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ملزم کراچی میں آکر اپنانیٹ ورک منتظم کرنے میں سرگرم تھا۔
ملزم انعام اللہ عرف لالا 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ وزیرستان کے علاقہ جانی خیل میں انتہائی متحرک رہا اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کا بھائی ہدایت اللہ ( حافظ گل بہادر گروپ ) وزیرستان میں انتہائی متحرک ہے۔ ملزم کچھ عرصہ قبل کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے میں سر گرم اور سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔
ملزم محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج (عبد الحمید عرف فکر مند گروپ) میں شامل ہوا ۔ ملزم اپنے بھائی عبد الرزاق کی ہلاکت کے بعد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا اور کراچی کے اندر سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔ تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ گرفتار کر لیے گئے ۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکہ خیز مواد سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔