غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری بڑے بڑے بلڈروں کے گھروں پہ چھاپے ۔کئی بلڈرز کے خلاف مقدمہ درج ۔

0

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری بڑے بڑے بلڈروں کے گھروں پہ چھاپے ۔ایک درجن سے زائد بلڈرز کے خلاف مقدمہ درج ۔

کراچی۔بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے ہدایت پر پورشن مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مقدمہ بلڈنگ انسپکٹر کی مبشر خانزادہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مقدمہ میں پانچ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔۔نامزد ملزموں میں محمد اسلم ، فرحان باری محمد ارشد عزیزاللہ جعفر محمد سجاد ۔نامزد ہے۔ ملزموں محمد سجاد فرار ہے ۔ پانچوں میں ملزمان ایف بی ایرایا کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق نامزد کیے گئے بلڈرز کی تعداد اٹھ کے قریب بتائی جاتی ہے ۔ ڈی جی ایس بی سی اے کی ہدایت پر ایس ایس پی سینٹرل کا بلڈرز کے خلاف آپریشن ۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق ضلع وسطی میں متعدد بلڈرز گرفتار جو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث تھے۔غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز کے خلاف رات بھر آپریشن۔کاشف انڈہ ، اویس مبارک ، زاہد کالا، فیضان بیٹر، سجاد دنبہ اور دیگرکے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ گلبرگ ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد کے تمام غیر قانونی بلڈرز پر کاروائیاں جاری رہیں گیں۔ لسٹ مرتب کی جارہی جن پر گرفتاریاں عمل میں آئیں گیں ۔ کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔

تمام ایس ایچ اوز اور انکی نفری اس آپریشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.