گریڈ 22 میں ترقی پانے والے ائی جی سندھ کو رینک لگانے کی تقریب

0

گریڈ 22 میں ترقی پانے والے ائی جی سندھ کو رینک لگانے کی تقریب

 

کراچی()آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22میں ترقی پانے پر رینک لگانے کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی’ وزیراعلیٰ سندھ’ وزیر داخلہ سمیت سینئر وزرائ’ آئی جی سندھ کے صاحبزادوں اور کراچی پولیس چیف نے بھی شرکت کی’ پولیس کے دیگر افسران بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی سادہ تقریب میں شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن گذشتہ ہفتے گریڈ21سے اگلے عہدے میں ترقی پائے رینک لگانے کی سادہ تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی پر مبارک باد دی’سادہ اور پروقار تقریب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی فدا مستوئی، ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ اور دیگر تقریب میں شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی پر رینک کے بیجز پہنائے۔مراد علی شاہ نے غیر رسمی گفتگومیں کہاکہ غلام نبی میمن کی گریڈ 22 میں ترقی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے، یہ ترقی صرف اعزاز نہیں بلکہ آپ (غلام نبی میمن) کی جوابداری میں اضافہ کی نوید بھی ہے، غلام نبی میمن نرم مزاج آفیسر ہیں؛ مجھے اعتراض ہے کہ پولیس افسر کو تھوڑا سخت ہونا چاہئے، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے بھی غلام نبی میمن کی مختلف عہدوں پر خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ ہاؤس جاری کردہ معلومات کے مطابق غلام نبی میمن 1991ء میں اے ایس پی بنے اور 1993 میں ایس پی کے طور پر ترقی ہوئی۔سال 2000ء میں ایس ایس پی کے طور پر غلام نبی میمن کی ترقی ہوئی۔غلام نبی میمن نے اے ایس پی اور ایس ایس پی کی حیثیت سے سندھ اور پنجاب میں خدمات انجام دیں۔سنہ 2009ء میں غلام نبی میمن ڈی آئی جی کے عہدے پر فائز ہوئے۔غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی سی ایم ہاؤس، آئی بی اور برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانہ میں خدمات سرانجام دیں۔غلام نبی میمن 2019ء میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر فائز ہوئے۔سنہ 2024ء سے سندھ میں غلام نبی میمن آئی جی پولیس کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.