کارساز کے قریب سے ایس ایس یو کی سرکاری ویگو گاڑی چوری
کراچی( )کارساز کے قریب سے ایس ایس یو کی سرکاری ویگو گاڑی چوری کر لی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق گاڑی نمبر spe-027 میری ٹائم میوزیم کے پارکنگ ایریا سے چوری کی گئی ۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں ایس ایس یو ملازم محمد نعیم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ساتھ اے وی ایل سی پولیس بھی گاڑی کی تلاش میں مصروف ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں ۔واقعہ اتوار کو پیش آیا تھا۔