کراچی سمیت سندھ بھر کے تھانوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ایک اعلی سطح کے اجلاس میں سندھ بھر کے پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش کے منصوبے پر تفصیلی بات چیت اور بالخصوص پہلے سے مصروف عمل ماڈل پولیس اسٹیشنز کی حوصلہ افزائی و پزیرائی کے بعد سندھ پولیس کی جانب سے صوبے کے تمام پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش کا متفقہ فیصلہ کیا گیا اور اس بابت مذید ضروری احکامات دیئے گئے۔
آئی جی سندھ نے اجلا س میں شریک زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ متعلقہ تمام پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش سے حوالے سے جملہ ایس ایس پیز سے مؤثر اور قابل عمل تجاویز پر مشتمل جامع سفارشات میں مجموعی تخمینہ لاگت و دیگر امور سے متعلق تفصیلات طلب کرکے جلد از جلد برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کریں۔
ان ک کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت سندھ سے تمام پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش کے لیئے خاطر خواہ بجٹ مختص کرنیکی سفارش بھی ذیر غور ہے اور اس ضمن میں ضروری ہیکہ ہم ایک ٹیم کی صورت میں آگے بڑھیں اور پولیسنگ کو حقیقی معنوں میں جدید اور ماڈرن بنانے میں اپنا انفرادی و اجتماعی کردار بطریق احسن یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ ورکس ،ڈی آئی جیز، ہیڈ کوارٹرز،فائنانس، اے آئی جی اسٹیٹ منجمنٹ،ایس ایس پی حیدرآباد،اے آئی جیز، ایڈمن،آپریشنز سندھ نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز اور متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں شریک تمام ڈی آئی جیز نے متعلقہ ضلعوں میں مصروف عمل ماڈل پولیس اسٹیشنز کی موجودہ صورتحال اور کارجردگی کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ دی جانیوالی تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اضلاع میں ماڈل پولیس اسٹیشنز کی تزنین و آرائش سے نہ صرف پولیسنگ کا مثبت پہلو اجاگر ہوا ہے بلکہ عوام کی جانب سے بھی سندھ پولیس کے اس اقدام پر غیر معمولی حوصلہ افزائی و پزیرائی دیکھنے کو ملی ہے۔ملی ہے تاہم ہمیں اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے صوبے کے تمام پولیس اسٹیشنز کو ماڈل پولیس اسٹیشنز کی طرز پر بحال اور فعال کرنا ہوگا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ فی زمانہ ہمیں باہم ملکر پولیسنگ کو آسان،جدید اور عوام کی امنگوں کے عین مطابق بنانا ہوگا اور اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا وقت کا تقاضہ اور ضرورت ہے کیونکہ جرائم کے خلاف سندھ پولیس کی کامیابیاں اور مؤثر ترین ہتھیار عوام کا ہر سطح پر پولیس سے بھرپور تعاون اور سپورٹ کا ہی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو درپیش چیلنجز میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں و پولیسنگ سے متعلق دیگر تمام مثبت امور و اقدامات میں حکومت سندھ کا ہر سطح پر مکمل تعاون اور مدد شامل حال ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا۔