سی ٹی ڈی کی کاروائی فتنہ الخوارج کا دہشت گرد ہینڈ گرنیڈ سمیت پکڑا گیا
کراچی :وفاقی حساس ادارے کی لیمارکیٹ کے قریب ٹارگٹڈ کارروائ لیاری کے داخلی راستے پر چھاپے کے دوران فتنہ الخوارج کا دہشت گرد ہینڈ گرنیڈ سمیت پکڑا گیا’ دہشت گرد ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے میں ملوث ہے۔ قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی کے سپرد کردیاگیا۔ دہشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حساس ادارے نے لیاری کے داخلی راستے لیمارکیٹ کے قریب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تحریک فتنہ الخوارج کے دہشت گرد جمیل احمد عرف قاری کو گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنےڈ برآمد ہوا۔ کالعدم تنظیم فتنہ الخواج کے رکن حماد انصاری نے گرفتار ملزم کو کراچی کے حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا تھا۔ ملزم ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر حماد انصاری کو بھیجتا تھا جسے حماد انصاری بعد میں ایڈیٹنگ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔حساس ادارے کی کامیاب کارروائی کے بعد پکڑے گئے دہشت گرد کو مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے سپرد کردیاگیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے