سخی حسن موبائل مارکیٹ کے قریب فائرنگ نوجوان قتل

0
  1. کراچی( )تیموریہ کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ کے بالمقابل مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گئا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔مقتول کی شناخت 22 سالہ عرفات ولد احمد کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق مقتول کو چار مسلح ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کے کسی قسم کی چھینا جھپٹی نہیں ہوئی ۔مقتول کا موبائل اور پرس اس کے پاس موجود ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔مقتول نیو کراچی سیکٹر فائیو ای کا رہائشی تھا جبکہ نارتھ ناظم آباد بلاک این میں اپنے والد کے ساتھ گوٹا زری کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.