سوشل میڈیا انفلونسر نے ارمغان کا طرز زندگی بدل دیا

مہنگا نشہ، جدید اسلحہ،شیر پالنا جنسی بے راہ روی سمیت دیگر چیزوں سے متاثر ہوکر اپنا لیا تھا

0

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار نوجوان ملزم ارمحان کی شاہانہ زندگی ۔ نشے کا بے دریغ استعمال،جنسی بے راہ روی، شیر پالنا جیسے شوق ایک سوشل میڈیا انگلونسر سے متاثر ہوکر ااپنائے ہیں ۔ ارمحان سوشل میڈیاانفلونسر سے ہی متاثر ہوکے مہنگے نشے کرتا تھا۔تفتیش کے سوران بارہا کالا جادو کرنے یا یودی لابی کے اسکے مخالف ہونے کی باتیں بھی وہ سوشل میڈیا نفلوسسر سے متاثر ہوکر کرتاتھا۔

 

اس سلسلے میں ایس ہئ اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم نے اکثر تفتیش کے دوران کالا جادو کرنے اور یہودی لابی کے اسکے خلاف ہونے کی باتیں کیں ۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ ای سوشل میڈیا انفلونسر ڈین بیلزارین کا مداح ہے  اور اس نے اپنے طرز زندگی کو اس سے ہی متاثر ہوکر اپنا یا ہے ۔ انفلونسر کی کئی ملین فالوورز ہیں اور وہ مہنگے نشے کرتا ہے ۔

 

 

دنیا بھر کے جدید اسلحے اسکے پاس ہیں اور وہ ایکہی وقت میں بہت ساری خواتین کےساتھ موجود رہتا ہے جسے جنسی بے راہ روی بھی کہ سکتے ہیں۔ ارمغان کی زندگی میں نشے، اسلحے اور جنسی بے راہ روی جیسے عناصر غالب تھے، جو بلزیرین کے سوشل میڈیا مواد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ملزم نے گھر میں شیر بھی پال رکھا تھا تفتیشی حکام کے مطابق ملزم کا نفسیاتی معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ آیا وہ کسی شدید ذہنی دباؤ یا سوشیوپیتھک رویے کا شکار تو نہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.