کراچی: شاہ فیصل کالونی سے تین ملزمان گرفتار،جدید اسلحہ برآمد
کراچی: شاہ فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے جدیدی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس ایس ایچ او ناصر محمود کے مطابق کارروائی مخبر کی نشاندہی پر کی گئی اور کاروائی کے دوران تین ملزمان سلمان، حماد اور ظفر اقبال کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے رائفلیں، 30 بور کلوز لوڈ میگزین نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر 166۔167 اور 168 سندھ ارمز ایکٹ درج کردیا گیا اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔