ڈی آئی جی ایسٹ کی صدارت میںایسٹر تقریبات کی سیکورٹیکے لیے اہم اجلاس
ڈی ائی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی کی زیر صدارت ڈی ائی جی ایسٹ افس واقعہ نیو ٹاؤن میں ایسٹر تقریبات کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ ، ایس ایس پی ملیر ، ایس ایس پی کورنگی اور کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی
کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معززین نے اپنے اپنے علاقوں کے سیکورٹی مسائل کے بارے میں ڈی ائی جی ایسٹ کو اگاہ کیا
ڈی ائی جی ایسٹ زون نے ہدایات دی کے تمام ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کرسچن کمیونٹی کے معززین سے رابطے میں رہیں گے
چرچز اور مسیحی ابادیوں پر پورا ہفتہ نفری کو تعینات کیا جائے گا
چرچز اور مسیحی ابادیوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والی نفری کو موقع پر ہی تبدیل کیا جائے گا
چرچز کے قریب تمام قسم کی پارکنگ کو ممنوع قرار دیا جائے گا
بڑے بڑے چرچز کی بم ڈسپوزل ٹیم سے سرچنگ کرائ جائے گی
ہر اتوار کے دن چرچز پر خصوصی نفری کو تعینات کیا جائے گا
ڈی ائی جی ایسٹ نے زون کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ایسٹ زون پولیس ان کی سیکورٹی کو اولین ترجیح دے گی