سیاسی جماعت کی ریلی پر کشیدگی کے خدشات۔ضلع وسطی میں ایک روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
سیاسی جماعت کی ریلی پر ہنگامے کا خدشہ۔ضلع وسطی میں ایک روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
کراچی میں سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی نکالنے کا اعلان کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں ایک روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کر دی،جاری نوٹیفیکشن کے مطابق دفعہ 144 علاقے میں کشیدگی ، ہنگامہ آرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ۔دفعہ 144 کے تحت ضلع وسطی میں 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد
ریلی نکالنا ، مظاہرہ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئ۔نوٹیفکیشن کمشنر کراچی نے جاری کیا،نوٹیفکشن میں 9 اپریل کو پیش آنے والے ناخشگوار واقعے کی پولیس رپورٹ کو بنیاد بنایا گیا، پولیس رپورٹ میں واٹر ٹینکر کو اگ لگانے والے اور فوڈ چین کی برانچز کو اگ لگانا والا ایک ہی گرو بتایا گیا ہے۔