ان لائن ٹیکسی میں مسافر بن کے گاڑیاں چھیننے والا گروہ گرفتار ۔

0

آن لائن ٹیکسی میں سواری بن کر کاریں چھین لینے والا ملزم اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار۔

*گڈاپ سے چھینی گئی ٹویو تا کرولا، گلستان جوھر اور نارتھ کراچی سے سرقہ شدہ دو مو ٹر سائیکلیں، مو ٹر سائیکلوں کے پارٹس چھینی گئی نقدی اور اسلحہ بر آمد۔*

اے وی ایل سی گڈاپ ڈویژن نے مورخہ 08 اپریل 2025 کو گلستان جوھر سے کاٹھور کے لئے آن لائن ٹیکسی بک کر اکر راستے میں اسلحہ کے زور پر چھین لینے والے ملزم وسیم ولد نیاز شاہ کو گرفتار کر کے چھینی گئی ٹو یو ٹا کرولا کار رجسٹریشن نمبر BPR-622, ایک 9 ایم ایم پسٹل اور چھینی گئی نقدی اور کارڈ وغیرہ بر آمد کر لئے۔

ایک اور کاروائی میں اے وی ایل سی جوھر ڈویژن نے سابقہ ریکارڈ یافتہ عادی ملزم عثمان حیدر کو گرفتار کر کے گلستان جوھر سے سرقہ شدہ مو ٹر سائیکل اور ایک مو ٹر سائیکل پارٹس کی صورت میں بر آمد کرلی جو کہ ملزم نے فروخت کے لئے کھول کر رکھی تھی۔

تیسری کاروائی میں اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن نے مورخہ 06 اپریل 2025 کو نارتھ کراچی سیکٹر 4 سے نئی مو ٹر سائیکلیں چوری کر نے والے دو ملزمان شہریار اور علی کو CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر کے چوری کی گئی مو ٹر سائیکل نمبر KQB-2323 ھنڈا 70 ما ڈل 2023 جس کا مقدمہ الزام نمبر 164/25 تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے بر آمد کر لی۔ ملزمان سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلوں کو حب (بلوچستان) میں فروخت کر تے ہیں۔

ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.