ملیر پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی بیئر برآمد کر لی۔
ملیر پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی بیئر برآمد کر لی۔
ائیرپورٹ پولیس کی بڑی کاروائی،ٹرک میں چھپائی گئی بیئر کی بڑی کھیپ برآمد،ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق
پولیس نے تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں بیئر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جو پنجاب سمیت سندھ اور کراچی میں فروخت کی جانی تھی،خفیہ اطلاع پر کی گئی بروقت کارروائی میں پولیس نے 570 سے زائد کارٹن، 11,400 بوتلیں بیئر برآمد کر کے اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا۔گرفتار ملزمان خفیہ طور پر ٹرک میں چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور خفیہ معلومات پر اسمگلنگ کو بےنقاب کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک JY-2031 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے،کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن کی شناخت شاکر علی ولد طالب حسین عبدالشکور ولد عبدالغفور کے نام سے ہوئی۔ ایئرپورٹ پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کی جانب سے دوران کارروائی شہر میں نشہ آور اشیاء کی ایک بڑی کھیپ کی ترسیل کے نیٹ ورک کو منقطع کیا گیا ہے۔