کراچی: رنچجوڑ لائن میں برقعہ پوش کی فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
شہر کے دیگر علاقوںمیں فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتون جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے ۔
کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا رنچھور لائن جوبلی مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار ایوب کو شہید کردیا۔ شہید اہلکار چاکیواڑہ تھانے میں تعینات اور صفورا چوک کے قریب کا ریائشی تھا۔ پولیس اہلکار بریانی سینٹر سے بریانی پارسل کروا رہا تھا۔ مسلح ملزمان شہید پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ ایک ملزم نے خواتین کےکپڑے یا عبایا پہن رکھا تھا۔ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تحقیقات جاری ہیں۔جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے دو خول ملے ہیں۔ شہید اہلکار کے کندھےاور پیٹ میں دو گولیاں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔سرجانی کنیز فاطمہ سوسائٹی کٹ کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ فیصل جاں بحق، 45 سالہ عارف اور 20 سالہ آصف زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق بروہی اور بگٹی قبائل کا پلاٹ پر تنازعہ چل رہا تھا واقعہ پلاٹ کے تنازعے پر پیش آیا۔ بگٹی گروپ کے لوگوں نے فائرنگ کی جس سے مخالف گروپ کا نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔نازظم آباد اور لانڈھی میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔