وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت (sbca) ڈسٹرکٹ ایسٹ کا اہم اجلاس

0

*وزیر بلدیات سندھ غنی/ایس بی سی اے اجلاس*

 

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(SBCA) ڈسٹرکٹ ایسٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو، ڈپٹی کمیشنر ایسٹ ابرار ظفر، ڈائریکٹر ایسٹ، ڈپٹی ڈائریکٹرز، سنئیر بلڈنگ انسپکٹرز و بلڈنگز انسپکٹر موجود تھے۔سعید غنی نے کہا سندھ حکومت کی جانب سے 27 مئی 2022 کو ڈپٹی کمیشنرز کی سربراہی میں نوٹیفائیڈ ہونے والی ڈیمالیشن کمیٹیوں کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ تمام فیلڈ اسٹاف و بلڈنگز انسپکٹرز ہر ماہ اپنی دستخط سے سرٹیفکیٹ جمع کروائیں گے، جس میں وہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ ان کے متعلقہ دائرہ اختیار میں کوئی غیر مجاز یا غیر قانونی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔ ان سرٹیفکیٹس پر سینئر انسپکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اور متعلقہ ڈائریکٹر کے جوابی دستخط ہوں گے۔کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، ایس ایس جی سی سمیت تمام یوٹیلیٹی فراہم کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے کہ جس بھی بلڈنگز کے مکمل ہونے کی سرٹیفکیٹ نہ ہو اس کو یہ یوٹیلیٹی فراہم نہ کی جائیں۔

 

قانونی ٹیم نفاذ کو بہتر بنانے اور طریقہ کار کے اقدامات کو ہموار کرنے کے لیے SBCA قوانین اور ضوابط میں ضروری ترامیم کے مسودے اور کارروائی کے کام کو تیز کرے۔ سعید غنی نے کہا اگر کوئی بلڈر منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کرتا یا غیر مجاز تعمیرات میں ملوث پایا گیا تو اس کے بلڈنگ پلان کی منظوری فوری طور پر منسوخ کر دی جائے گی اور سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث افراد یا فریقین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے۔جو بھی بلڈنگز انسپکٹر، سنئیر بلڈنگز انسپکٹر یا ایڈیشنل ڈائریکٹر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پایا گیا اس کو فوری طور پر معطل کرکے ان کا تبادلہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کردیا جائے گا۔ ایس بی سی اے کے افسران چاہیں تو شہر میں ایک بھی غیر قانونی تعمیرات ممکن ہی نہیں ہے۔ ان اقدامات کا مقصد غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام اور قانون کے تحت احتساب کو تقویت دینا ہے۔ ایس بی سی اے کے ویب پورٹل پر، عام لوگوں کو ان پلاٹوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے، جہاں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔

کمپلیسن سرٹیفکیٹ کے بغیر سب رجسٹرار کو بھی سب لیز نہ دینے کا پابند کیا جائے۔ .ڈپٹی کمیشنر ایسٹ کا کہنا ہے کے عوامی شکایات پر ایس بی سی اے کو درجنوں خطوط لکھیں ہیں لیکن ان کی طرف سے ایک بھی خط کا جواب نہیں دیا گیا۔ متعلقہ ڈائریکٹرز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.