سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم بلوچ لبریشن ارمی کا کارندہ گرفتار

گلشن معمار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار ڈکیت گرفتار کر لیے

0

سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم بلوچ لبریشن ارمی کا کارندہ گرفتار

کراچی( ) سی ٹی ڈی نے تھانہ سعید آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت داہن عرف آصف چکنا کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی دی نے بتایا کہ گرفتار ملزم اور محمد شفیع BLA کے دہشت گردوں کو کراچی شہر میں سہولیات فراہم کرتے ہیں اور گرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔گرفتار ملزم داہن اور محمد شفیع قریبی ساتھی ہیں۔ محمد شفیع بی ایل اے کے دہشت گرد بہادر پی ایم ٹی کا بیٹا ہے۔ بہادر پی ایم ٹی پڑوسی ملک سے بی ایل اے کا سلیپر سیل چلا رہا ہے۔ بہادر پی ایم ٹی سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب ہے۔ملزم کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ گلشن معمار پولیس نے ڈکیتی روبری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں محمد عارف ولد مختیار، اشفاق ولد صوبہ خان، محمد اسلم ولد اللہ دتہ اور ماجد ولد محمد سلیم شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے 14 اپریل 2025 کو ٹیلر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 150/25 بجرم دفعہ 397/392/34 ت پ تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کریم شاہ روڈ کے قریب کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے دو پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.