صدر میں احمدی عبادت گاہ کے باہر لوگوں کا احتجاج تشدد سے ایک شخص ہلاک

0

صدر میں احمدی عبادت گاہ پر مشتعل افراد کا احتجاج ۔تشدد سے ایک ہلاک ۔

 

کراچی:نماز جمعہ کے وقت پریڈی کے علاقے صدر میں قائم احمدی عبادت گاہ کے باہر لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی اور انہوں نے وہاں پر احتجاج کرنا شروع کر دیا ۔مظاہرین نے مذکورہ عبادت گاہ کو فوری بند کر دیں اور اس میں موجود افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔لوگوں کی کثیر تعداد کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور اطراف میں تمام دکانیں مکمل طور پر بند ہو گئی ۔احتجاج کے دوران ایک شخص تشدد سے زخمی ہوا جو بعد ازاں چل بسا ۔مذکورہ شخص کی شناخت لئیق احمد کے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص احمدی فرقے سے تعلق رکھتا ہے ۔پولیس کی بھاری نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور وہاں سے نفس درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.