لانڈھی دکانوں کے تالے توڑنے والا خطرناک ڈکیت گینگ کا ملزم گرفتار،
لانڈھی دکانوں کے تالے توڑنے والا خطرناک ڈکیت گینگ کا ملزم گرفتار،
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق تھانہ لانڈھی پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور ٹیکنیکی مہارت سے کیمرہ ریکارڈنگ میں نظر آنے والا ملزم گرفتار کر لیا
چند روز قبل لانڈھی موبائل مارکیٹ میں ہونے والی واردات کا انتھک محنت سے ایس ایچ او لانڈھی اوئے س وارثی نے ٹیم کے ہمراہ سراغ لگایا۔گرفتار ملزم کی شناخت غلام نبی ولد محمد عثمان کے نام سے ہوئی ۔ گرفتار ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا سامان لیپ ٹاپ، 15 عدد موبائل فونز، پاسپورٹ، پرس، موبائل سمز و چارجرز اور موٹرسائیکل برآمد۔ابتدائی طور پر ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بالا واردات اور مزید شہر بھر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاہے ۔ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید مال مسروقہ کی بازیابی کے لیے پولیس پارٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔کورنگی پولیس عوام الناس کی خدمت اور جان و مال کی حفاظت کے لیے برسر پیکار ہے۔ملزم مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیے گئے ۔