دی ماڈرن اسپتال کا ”ماڈرن پریمئر لیگ“ کے سیزن 2 کا اعلان

0

کراچی (پ ر) دی ماڈرن اسپتال نے کراچی کی سطح پر کرکٹ کی منفرد اور بڑی ”ماڈرن پریمئر لیگ“ کے سیزن 2 کا اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں ہفتے کو تمام منتخب اسپتالوں کی ٹیموں کے کیپٹنز اور مینجرز کے ساتھ ایک میٹ اپ رکھا گیا۔ اس موقع پر ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماڈرن پریمئر لیگ منتظم مرزا زوہید نے بتایا کہ 24اپریل کو یو بی ایل اسپورٹس کمپلکس میں 4روزہ ماڈرن پریمئر لیگ کے سیزن 2 کا آغاز ہونے جارہا ہے، جس میں ماڈرن اسپتال، آغا خان اسپتال، لیاقت نیشنل اسپتال، ساؤتھ سٹی، ڈاؤ اسپتال، ضیاء الدین اسپتال، الخدمت فاؤنڈیشن سمیت 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنمنٹ ناک آؤٹ بنیاد پر کھیلا جائے گا، فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ لاکھوں روپے کے نقد انعامات بھی دیے جائیں گے جبکہ دیگر میچز جیتنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور انعامات دیے جائیں۔ اس کے علاوہ تمام ٹیموں کے  کیپٹنز کے لیے بھی نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ میں مین آف دی میچ اور نمایاں کارکردگی پر بھی انعامی رقوم رکھی گئی ہیں۔ تقریب کے دوران تمام ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز کا اعلان بھی کیا جبکہ تمام ٹیموں کی شرٹس کیپٹنز کے حوالے کی گئیں۔ مرزا زوہید نے ماڈرن پریمئر لیگ کے حوالے سے قواعد و ضوابط سے تمام ٹیموں کو آگاہ کیا اور استعداد کار کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔ دی ماڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر آپریشنز کرنل ڈاکٹر سہیل عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کے شعبے میں نفسیاتی دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اس کو تفریحی پروگرامات مہیا کیے جائیں، ماڈرن پریمئر لیگ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ ہیلتھ سے متعلقہ افراد کو صحت و تندرستی کا ماحول پیدا کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.