خیرپور ببرلو بائی پاس سمیت قومی شاہراہ پر قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف مختلف جماعتوں کا قومی شاہراہ پر احتجاج
خیرپور ببرلو بائی پاس سمیت قومی شاہراہ کے مختل مقامات پر قوم پرست اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔
احتجاج کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں ٹریکس ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہیں
عوام الناس سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
یوی ٹریفک کو محفوظ مقامات پر کھڑا رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کے تمام پبلک سروس وہیکلز اور ہیوی وہیکلز کے ڈرائیورز سے گزارش ہے کہ سفر شروع کرنے سے قبل ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے روڈ کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ مسافروں سے مکمل تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں