: ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا۔

0

کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے چاروں صوبوں میں ایدھی ائیر ایمبولینس سروس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.