ایس آئ یو کی کاروائی اسٹریٹ کرمنل گرفتار

0

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ/سی آئی اے (کراچی) نے انٹیلیجنس معلومات پر اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بمقام مین شارع پاکستان سراب گوٹ پل حدود علاقہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کراچی میں چھاپہ ماراـ

 

چھاپے کے دوراں ملزم بمجاہد علی کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے 1 عدد 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوا ـ

 

دوران انٹیروگیشن ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ـ ملزم اس سے قبل بھی ڈکیتی کی واردتوں میں جیل جا چکا ہےـ ملزم کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاـ

Leave A Reply

Your email address will not be published.