کراچی: گجر نالے سے ملنے والی بچی کی لاش کے تمام اعضا موجود تھے، تحقیقاتی ٹیم*

12 مجتبی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں

0

*کراچی: گجر نالے سے ملنے والی بچی کی لاش کے تمام اعضا موجود تھے، ذرائع تحقیقاتی ٹیم*

 

کراچی کے علاقے سچل سے 5 سالہ سویرا کے مبینہ اغوا اور قتل کے بعد لاش گجر نالے سے ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے 12 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے، سویرا کے بھائی کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے بچی کے رشتے دار کا ڈی این اے کا سیمپل لیب بھیج دیا گیا ہے۔

 

سویرا سے متعلق منظر عام پر آنے والی آخری سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس کا چھوٹا بھائی بھی موجود ہے، تفتیش کاروں نے سویرا کے چھوٹے بھائی کا بیان لیا ہے جس کے مطابق وہ اور سویرا چیز لینے گئے تھے جس کے بعد واپس گھر آگئے تھے۔

 

چھوٹے بھائی کے بیان کے مطابق سویرا گھر آنے کے بعد دوبارہ گھر سے نکلی اور لاپتہ ہوگئی، تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں نے سویرا کی رہائش گاہ اور اطراف میں متعدد گلیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تاہم اطراف کی گلیوں سے سویرا کی کوئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔

 

تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق سویرا کے اعضا نکالے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں صداقت نہیں پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم کے تمام اعضا موجود تھے۔

 

واضح رہے کہ 5 سالہ سویرا 15 اپریل کو سچل کے علاقے سے لاپتہ ہوگئی تھی، 16 اپریل کو بچی کی لاش لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم مختلف پہلووٴں پر کام کررہی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.