گلشن اقبال میں رہائشی عمارت سے ضعیف خاتون کی ہاتھ بندی لاش برامد
خاتون مذکورہ فلیٹ میں اکیلے رہتی تھی لاش پر تشدد کے کوئی نشان موجود نہیں
کراچی :گلشن اقبال میں رہائشی عمارت سے سے ضعیف العمر خاتون کی ہاتھ بندھی لاش برآمد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال بینک الحبیب کے قریب قائم بارہ دری اپارٹمنٹ سے منگل کے روز ضعیف العمر خاتون کی ہاتھ بندھی لاش برآمد ہوئی ،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی اور موقع معائنہ کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی،ایس ایچ او سعید باریجو کے مطابق متوفیہ کی شناخت 60 سالہ افشاں کے نام سے ہوئی ،ایس ایچ ا وکے مطابق متوفیہ فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی، فلیٹ کے رہائشیوں نے گھر سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اتنا دی بعد ازاں خاتون کی ایک رشتہ دار سے رابطہ کیا گیا اور ان کے انے کے بعد گھر کا جب دروازہ کھولا گیا تو اندر سے ان کی لاش برامد ہوئی جس کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے خاتون پر کسی بھی نوعیت کا تشدد نہیں ہوا،صرف خاتون کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ،جبکہ گھر میں کوئی واردات بھی رونما نہیں ہوئی ہے ،خاتون کے ہاتھ کس نے بندھے اس حوالے سے پولیس مزید جانچ کررہی ہے ،جبکہ پوسٹ مارٹم کی کارروائی کے بعد لاش پولیس نے ورثاءتلاش کیلئے سردخانے منتقل کرادی،پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہوسکے گا ۔