سگی بیٹی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کرنے والے باپ بیٹی گرفتار
سگی بیٹی کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کرنے والے باپ بیٹی گرفتار
*سینٹرل نیو کراچی پولیس کی بڑی کاروائی اسٹریٹ کرائم موٹر سائیکل چھیننے کے دوران اپنی سگی بیٹی کو واردات کے لئے استعمال کرنے والے ملزمان CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار* ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے خواتین کا استعمال کرتے تھے. ذیشان شفیق صدیقی
ملزمان نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر 11L میں خاتون کو ساتھ لیکر واردات کی اور ایک شہری نعمان کے گھر کے باہر سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھینی تھی. ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج ہے
ملزمان کو CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا جس میں ملزمان کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے
گرفتار ملزم بلال ولد سراج اور ملزمہ شمائلہ دختر بلال زوجہ علی باپ بیٹی ہیں جنکو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے
جبکہ تیسرا فراری ملزم فہیم گرفتار ملزم کا سالہ اور ملزمہ کا ماموں ہے
ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن انکشافات کیے جس پر کاروائی کرتے ہوئے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے
ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی کی جارہی ہے