نیو کراچی شادی کی کوشی میں فائرنگ،طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق

لڑکی چھت پر بیٹھ کر انٹر کے امتحانات کی تیاری کررہی تھی

0

کراچی() نیوکراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فرسٹ ایئر کے امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ نیوکراچی کے علاقے سیکٹر الیون ڈی مکان نمبر 70 /06 کی چھت پر فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت 19 سالہ لائبہ دختر احمد علی کے نام سے کی گئی ۔ مقتولہ کی لاش 3 گھنٹے سے زائد دیر تک گھر کی چھت پر پڑی رہی ہے اور کسی کو پتا نہیں چلا  جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے بارات لے کر حیدرآباد چلے گئے ۔ایس ایچ او فیض الحسن  نے بتایا کہ جاں بحق ہونےو الی لڑکی کے گھر سے دو گھر چھوڑ کر احمد رضا نامی شخص کی شادی تھی  اور بدھ کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے بارات حیدرآباد جا رہی تھی ۔بارت میں شریک چند افراد فائرنگ کر رہے تھے  جب کہ لائبہ گھر کی چھت پر فرسٹ ائیر کے پریکٹیکل کی تیاری کر رہی تھی اور ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی اور وہیں چھت پر گر گئی  جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے حیدرآباد چلے گئے ۔طالبہ کی چھت پر گولی لگنے سے ہلاکت کا کسی کو پتا نہیں چلا ۔ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے گھر والے لائبہ کو کھانا کھانے کے لیے بلانے گئے تو اس کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی ۔ڈاکٹروں نے اسپتال میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسی کی ہلاکت کو 4 گھنٹے گزر چکے ہیں جب کہ مقتولہ کے سر پر سامنے سے گولی لگی جو دماغ پھاڑتے ہوئے باہر نکل گئی ۔مقتولہ کے ورثا نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔نیوکراچی پولیس نے گذشتہ شب نیو کراچی سیکٹر 11D میں شادی کے دوران حیدرآباد جانے والی بارات میں شامل افراد کی جانب سے آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی تھی ،فائرنگ کے زد میں آکر 19 سالہ لائبہ جو اپنے چھت پر امتحان کی تیاری کے لئے پڑھائی میں مشغول تھی سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھی،پولیس کو موقع سے 1 سے زائد اقسام کے چلیدہ خول ملے تھے نیو کراچی پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 241/2025 بجرم دفعہ 302/109/34 ت پ درج کر کے ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دولہا اور دیگر ملزمان فرار ہوگئے ہیں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد جنید ولد اسلام، فیضان ولد الیاس اور عبدالرحمن ولد آصف کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے 1 عدد 9mm پسٹل، 1 عدد 30 بور پسٹل اور 1 عدد رائفل پوائنٹ 22 برآمد ہوئے ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.