اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام *منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد

0

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام

*منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد

 

کراچی : اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام ضبط شدہ منشیات کو تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، جناب مکیش کمار چاؤلہ تھے۔

 

ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید، ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں سینئر سول و ملٹری افسران، اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران،  کاروباری شخصیات، میڈیا کے نمائندوں، سماجی و شوبز شخصیات، یونیورسٹیز/ کالجز کے سربراہان، سپورٹس شخصیات، طلباء وطالبات اور این جی اوز کے نمائیندوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

 

ریجنل ڈائریکٹوریٹ کمانڈر اینٹی نار کو ٹکس فورس سندھ بریگیڈیئر عمر فاروق نے ابتدائی کلمات میں حاضرین  کو خوش آمدید کہا اور اینٹی نار کوٹکس فورس کی کوششوں اور کار کردگی پر روشنی ڈالی۔

 

 

اس سال اے این ایف سندھ کی کاوشوں سے 4.27 میٹرک ٹن منشیات اور 575.162 لیٹر شراب تلف کی  گئی ہیں ۔ تلف شدہ منشیات میں ہیروئن، چرس، آئیس ، کوکین ،  ایکسٹیسی گولیاں اور دیگر پریکرسر کیمیکلز شامل ہیں۔

 

ہر سال منشیات تلف کرنے کی اس تقریب کا مقصد عوام کے ساتھ مل کر منشیات کے استعمال اور پھیلاؤ سے بچنے کا اعادہ کرنا ہے۔

 

سول سوسائٹی کے اراکین حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر منشیا ت کے خلاف اس جہاد میں حصہ لیں تو جلد اس خطرے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول جناب مکیش کمار چاؤلہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ اے این ایف سندھ کی کارکردگی کو خصوصاََ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو عموماً سراہا۔

 

اپنے خطاب میں تمام صوبائی اور وفاقی اداروں کو ایک دوسرے کے دست و بازو بن کر منشیات کے خلاف مشترکہ جنگ لڑنے پر زور دیا۔

 

اینٹی نارکوٹکس فورس اپنی قلیل نفری اور محدود وسائل کے باوجود منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے بلا امتیاز کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔اے این ایف ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس ضمن میں دنیا میں رائج جدید طریقہ کار اختیار کرتے ہوۓ پورٹ قاسم پر موجود پلانٹ پر منشیات کو تلف کیا گیا تاکہ تلفی کے اس پیچیدہ عمل کے نتیجے میں پیداہونے والا زہریلا دھواں اور کیمیائی مادے آب وہوا کو آلودہ نہ کر سکیں۔

 

یہ کاوش ہمارے اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے صاف شفاف آب وہوا کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔

 

جلائے جانے والی منشیات اندرونِ ملک استعمال ہونا تھی یاپھر بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی جس کو اینٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر پکڑا ہے۔

تقریب کے آخر میں منشیات کے خلاف جنگ میں اے این ایف کے شانہ بہ شانہ کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

 

اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.